دلچسپ و عجیب
23 دسمبر ، 2011

’ابھی تو میں جوان ہو ں‘دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کانام عالمی ریکارڈ میں

’ابھی تو میں جوان ہو ں‘دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کانام عالمی ریکارڈ میں

نیو یارک…این جی ٹی…امریکا سے تعلق رکھنے والی91سالہ برنس بیٹس دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر بن گئیں۔ عا م طو ر پر خواتین 50سال کی عمر کے بعد اپنے آپ کو گھراور بچوں تک محدود کر کے اپنے اوپر بڑ ھا پا طا ری کر لیتی ہیں لیکن امریکاکی ایک عمر رسیدہ خاتون نے 91 سا ل کی عمر میں ثابت کر دیا ہے کہ" ابھی تو میں جوان ہو ں"۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی91سالہ برنس بیٹس ایک یوگا انسٹرکٹر Yoga Instructor))ہیں اور آج بھی لا تعداد خواتین کو زندہ دلی سے یوگا سیکھاتی ہیں۔برنس نے یوگا کا آغاز 50سال قبل ٹی وی پر ایک یوگا پروگرام دیکھنے کے بعد کیاجس کے بعد سے ناصرف وہ خود بلاناغہ یوگا کرتی ہیں بلکہ خود سے10یا 20سال چھوٹی خواتین کو بھی یوگا کی کلاسسز دیتی ہیں۔برنس کا جسم اب بھی نہایت لچکدار اور چست ہے اور وہ جوانوں کی طرح یو گا کی مشقیں کر تی ہیں اور حال ہی میں تمام دستاویزاتی عمل مکمل کرنے کے بعد انکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :