15 فروری ، 2012
برمودا…این جی ٹی…پیار ،محبت اور خوشی یہ ایسے انمول جذبات ہیں جنھیں خریدنا ناممکن ہے لیکن Bermuda میں ایک ایسے88سالہ بزرگ شخص بھی مو جود ہے جس نے بلا معاوضہ خوشیاں با نٹنے کی مہم شروع کر دی ہے۔Johnny Barnes نامی یہ معمر بزرگ روزانہ 6گھنٹے تک ایک مصروف شاہراہ کے کنارے کھڑے ہو کر سڑک پر چلتی گاڑیوں میں سوار لوگوں کی طرف ہاتھ ہلاکر انھیں ہیلو، آئی لو یو اور خوشگوار دن گزارنے کی دُعا دے کر انھیں خوش کرتے اور سب میں محبت اور خوشیاں پھیلاتانظر آتاہے۔Mr. Happy Man کے نام سے مشہور ان بزرگ شخص کی وجہ شہرت کے باعث ان کا دیوہیکل مجسمہ بھی ایک شاہراہ کے کنارے کھڑا کیا گیا ہے جبکہ ان کے اس پیغام ِ محبت کے باعث ڈرائیور حضرات کا موڈ انھیں اس طرح دیکھ کر خوشگوار ہو جاتاہے۔