کھیل
Time 26 نومبر ، 2021

'یو اے ای میں پی ایس ایل، ورلڈ کپ ہوسکتا ہے توپاک بھارت سیریز بھی ہوسکتی ہے'

محمد عامر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ مینجمنٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر بات چیت چل رہی تھی —فوٹو: فائل
محمد عامر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ مینجمنٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر بات چیت چل رہی تھی —فوٹو: فائل 

فاسٹ بولرمحمد عامر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مل بیٹھے بغیر دوطرفہ کرکٹ کامسئلہ حل نہیں ہوگا البتہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل اور ورلڈ کپ ہوسکتا ہے توپاک بھارت سیریزبھی ہوسکتی ہے۔

 محمد عامر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ مینجمنٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر بات چیت چل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مینجمنٹ میں سے جب تک کوئی بات نہیں کرےگا تب تک خود سے قومی ٹیم کے لیے دستیابی کا نہیں کہہ سکتا۔

محمد عامر نے کہا کہ گھر کا بندہ اگر کہے کہ گھر میں گھسنے نہیں دینا تو بار بار دروازہ کھٹکانے کی ضرورت نہیں، جو کرکٹ مل رہی اس سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور اگلے پانچ برس بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بہترین بلےبازہیں لیکن اسٹیواسمتھ کوبولنگ کرانا مشکل لگتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر ان دنوں ٹی 10 لیگ کھیلنے کیلئے ابو ظبی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :