پاکستان
25 اکتوبر ، 2012

بورے والا:سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

بورے والا…ندیم مشتاق رامے…سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کردیا گیا،ملزم نے چوہدری ذوالفقار احمد پاکستانی کو ٹوکے کے وار کرکے چھلنی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کردیا،ملزم کو ٹوکے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چوہدری ذوالفقار احمد موٹرسائیکل پر اپنی رہائش گلشن رحمان کالونی سے شہرغلہ منڈی کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ چونگی نمبر5پر پہنچے تو وہاں دھاک لگا کر بیٹھے ملزم سرفراز احمد کھوکھر سکنہ چک نمبر1ڈبلیو بی وہاڑی نے ان کو روک کر اچانک سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ٹوکے کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا ان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا ۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو ٹوکے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

مزید خبریں :