دنیا
Time 10 دسمبر ، 2021

میکسیکو میں مہاجرین کو لیجانے والے ٹرک کو حادثہ، 54 افراد ہلاک

ٹریفک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لانے والا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا: غیر ملکی میڈیا/ فوٹو رائٹرز
 ٹریفک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لانے والا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا: غیر ملکی میڈیا/ فوٹو رائٹرز

میکسیکو میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا جہاں ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹریک پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹریک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لایا جارہا تھ ا۔

ریاستی حکام کا کہنا ہےکہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔

مزید خبریں :