کاروبار
25 اکتوبر ، 2012

سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی

سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے حکم پر اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پوٹھوہارکے سوا پنجاب اورسندھ میں سی این جی کی قیمت30روپے38پیسے کم ہوکر 54روپے16 پیسے فی کلومقرر ہوگئی جبکہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سی این جی 30روپے90پیسے فی کلو سستی ہوگئی، ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 92 روپے 54 پیسے تھی جس کی نئی قیمت 61 روپے64 پیسے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :