15 جنوری ، 2012
پرتھ…آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو ایک بارپھر خاک چٹادی،گھر کے شیر پرتھ میں ڈھیر ہوگئے۔آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ اننگزاور37رنز سے جیت کرچار میچز کی سیریز میں تین صفرکی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں208رنز کی برتری کو برابر کرنے کی کوشش میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 171رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔میچ کے تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو بھارتی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر88رنز سے کھیل کا آغازگیا توویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین آسٹریلوی بالرز کے آگے مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ،ویرات کوہلی نے 136گیندوں پر75رنزبنائے اور ہیڈن کی گیندپر آوٴٹ ہوئے۔کوہلی کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بھارتی بیٹسمین وکٹ پرکھڑا ہونے میں کامیاب نہ ہوسکا اور دھونی 2،وینے کمار6جبکہ ظہیر خان اور ایشانت شرما بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بالر ہائیفن ہاس ثابت ہوئے انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سیڈل نے 3،اسٹارک نے 2 اورہیرس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔