Time 13 دسمبر ، 2021
پاکستان

وفاقی وزیر حماد اظہر بھی میئر لاہور کے امیدواروں میں شامل

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام پر اجلاس میں مشاورت کی گئی۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی۔ اس دوران وزیر اعظم نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو بھی بلا لیا جبکہ ذرائع کے مطابق حماد اظہر بھی لارڈ میئرشپ کے امیدوار ہیں۔

اس سےقبل وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار نے وزیر اعظم سے ملاقات میں سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیشرفت سمیت انتظامی اور سیاسی امور پر بریفننگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکنے کیلئےسیاسی و انتظامی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہناتھاکہ بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام متعارف کرایا ہے، ترقیاتی بجٹ 80 ارب اضافے سے 645 ارب کردیا ہے۔ 

وزیر اعظم سے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی ملاقات کی اور انڈسٹریل سکل پارکس پربریفنگ دی ، ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے روڈ میپ طلب کرتے ہوئے قائد اعظم بزنس پارک اور فیڈمک انٹرچینج کے لیے بھی گرین سگنل دے دیا ۔۔،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چئیرمین مخدوم طارق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں 23 دسمبر کو اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔۔ 

مزید خبریں :