Time 16 دسمبر ، 2021
کھیل

پاکستانی کرکٹرز سیلف میڈ، گلیوں میں خود سیکھ کر بنتے ہیں: ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کوچ کے لیے تکنیکی باتوں سے پہلے پلیئرز کو سمجھنا ضروری ہے۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں لیجنڈ اسپنر  ثقلین مشتاق   نے پاکستانی کھلاڑیوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور انھیں سراہا۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کرکٹرز “سیلف میڈ “ ہوتے ہیں اور گلیوں میں خود سیکھ کربنتےہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان میں پایا جانے والا ٹیلنٹ مانتی ہے۔

دوران گفتگو ہیڈ کوچ نے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ  بابر اعظم دور حاضر کے میگا اسٹار  ہیں جبکہ حال ہی میں  کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی 2  گیندوں نے پاکستان کو ایک نئی انرجی دی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں شاہین شاہ آفریدی جیسی  گیند بازی نہیں دیکھی۔


مزید خبریں :