ویسٹ انڈیز 14کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے کو تیار نہیں، مہمان ٹیم کو قائل کرنیکی کوشش جاری

ویسٹ انڈیز  کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ  پاکستان کے خلاف ون ڈے  سیریزکھیلنے کو تیار نہیں ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب  باقی 14ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان  کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کو تیار نہیں ہے ،تاہم مہمان ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی اور ایک اسٹاف ممبر کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل مہمان اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹنگ اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مزید خبریں :