26 اکتوبر ، 2012
ممبئی… بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم "جب تک ہے جان" کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی اور نغمہ نگار گلزار کے بولوں پر مبنی"عشق شوا"نامی اس گانے کو راگھو ماتھور اور شلپا راؤکی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں شاہ رخ اور کترینہ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے ۔آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کرداراداکر رہی ہیں ۔جب تک ہے جان 8سال کے وقفے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی جو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔