16 فروری ، 2012
بیونس آئرس… این جی ٹی… ہار جیت کا کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی کھیل کو بھی زندگی کا حقیقی واقعہ تصّور کرلیا جاتا ہے اور لوگ اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔جہاں کھیل کے میدان میں شکست پر مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوجاتے ہیں وہیں انکے مداحوں کا غم و غصہ اور طیش بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں ارجنٹائن میں دیکھنے کو ملا جہاں ارجنٹائن کے سابق ورلڈ چیمپئنLuis Lazarteباکسنگ رنگ میں فلپائن کے باکسر Johnriel Casimeroکے مدِ مقابل تھے۔دارالحکومت بیونس آئرس میں ارجنٹائن کے باکسر Lazarteکے ہوم ٹاؤن میں ہونے والا مقابلہ انکی متوقع ہار کو دیکھتے ہی میدانِ جنگ بن گیا۔انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا لائٹ فلوئی ویٹ چیمپئن شپ کا یہ مقابلہ ریفری کو10ویں راؤنڈ میں ہی رکوانا پڑا کیونکہ Lazarteکے مداحوں نے باکسنگ مقابلے کے ممکنہ فاتح Casimeroپر دھاوا بول دیا۔Lazarteکے حامیوں اور مداحوں نے ناصرف Casimeroکی طرف کرسیاں اور پلاسٹک کی بوتلیں اُچھالیں بلکہ رنگ میں گھُستے ہوئے انہیں مکے مارنے کی کوششیں بھی کیں۔