دلچسپ و عجیب
16 فروری ، 2012

5ہزار سے زائد انڈوں کے کریٹس سے تخلیق کیا گیا دیوہیکل ٹینک

5ہزار سے زائد انڈوں کے کریٹس سے تخلیق کیا گیا دیوہیکل ٹینک

نیویارک… این جی ٹی… پلاسٹک کے کریٹس انڈوں کو ٹوٹنے سے بچانے اور حفاظت سے رکھنے کے لیے استعمال میں لائے جاتے ہیں لیکن انڈوں کے یہی حفاظتی خول تباہ کُن ہتھیار کی شکل میں بھی ڈھالے جاسکتے ہیں۔ Challenger IIنامی یہ ٹینک مکمل طور پر انڈوں کے کریٹس سے تخلیق کیا گیا ہے۔اسٹیورٹ مرڈوخ نامی ایک آرٹسٹ نے5ہزار16انڈے کے کریٹس استعمال میں لاتے ہوئے دیوہیکل جنگی ٹینک تخلیق کیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امدادی مقصد کے تحت512 گھنٹے میں تخلیق کیے گئے اس Challenger IIنامی ٹینک کی تیاری میں میں26لیٹر گوند،10ہزار1سوکیلیں،15لیٹر پینٹ،80اسکوائر میٹر اسٹیل کی شیٹس اور 5ہزار13اسٹیپل پنیں استعمال کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :