Time 09 جنوری ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیراعلیٰ میں ہو گا اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیراعظم کو بجھوائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پُر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئےکوٹہ ہو گا اور پارٹی تنظیم میں پہلے عہدوں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی ایڈوائزری کونسل نے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو اراکین اسمبلی کی مشاورت سے فنڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں :