پاکستان
Time 10 جنوری ، 2022

ویڈیو: جنید صفدر کی شادی کے خصوصی مناظر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے خصوصی مناظر جیو نیوز کو موصول ہوگئے۔

ویڈیو میں دُلہا دُلہن اور دیگر اہلخانہ سمیت مہمانوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس ویڈیو کو مختلف تقریبات سے لیے گئے کلپس کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی،  ان کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے گزشتہ برس اگست میں لندن میں ہوا تھا۔

 جنید صفدر کی مہندی کی تقریب 12 دسمبر،  بارات 14 دسمبر اور  ولیمہ 17 دسمبر کو تھا۔

مزید خبریں :