کھیل
Time 12 جنوری ، 2022

شاہد آفریدی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر آکر ماضی کی یادوں میں کھوگئے

فوٹو:@SAfridiOfficial
فوٹو:@SAfridiOfficial

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی طویل عرصے بعد نیشنل ہائی  پرفارمنس سینٹر  آکر ماضی کی یادوں میں کھوگئے۔

ٹوئٹر پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر آکر اپنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'این سی اے' کا دورہ کر کے پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں، یہاں طویل عرصے بعد آیا ہوں، یہاں آکر  پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

شاہد آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں موجود سہولیات کو سراہتے ہوئےکہا کہ ایسی سہولیات پورے پاکستان میں ہونی چاہئیں۔

سابق کپتان نے مزیدکہا کہ میں نے یہاں اجازت کے بغیر ٹریننگ سیشن کیا ہے، امید ہےکہ سب  ٹھیک رہےگا۔

خیال رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کو اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دیاجا چکا ہے۔

مزید خبریں :