پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

چرنا جزیرے کے قریب سمندر میں مردہ وہیل پائی گئی

کراچی کے قریب چرنا جزیرے کے قریب سمندر میں مردہ وہیل پائی گئی ہے، ماہی گیروں نے مردہ وہیل کی ویڈیو بنالی۔

ورلڈ وائلڈ لائف (ڈبلیو ڈبلیو ایف)پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق چرنا جزیرے کے قریب مردہ بروڈس وہیل پائی گئی ہے، مردہ  وہیل شوقیہ ماہی گیری کے لیے جانے والے افراد کو تیرتی نظر آئی،جنھوں نے اس کی ویڈیو بنالی ۔

 معظم خان کا کہنا ہےکہ ہوسکتا ہےکہ  وہیل گزشتہ روز  تیز ہواؤں کے باعث سمندر  میں طغیانی یا کسی جہاز سے ٹکرانے یا جال میں پھنس کر مری ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والی وہیل کے سمندر میں سڑنےکا عمل شروع ہوچکا ہے،وہیل کے جسم میں پھولا ہوا حصہ دراصل اس کی زبان ہے، رواں سال ملنے والی یہ پہلی مردہ وہیل ہے۔

تین ماہ قبل اورماڑہ میں اسی نسل کی وہیل زندہ نظر آئی تھی جو کہ پاکستان میں پائی جانے والی تین بڑی نسلوں میں سے ایک ہے ۔

معظم خان کا کہنا ہےکہ مقامی افراد کو الرٹ کردیا ہےکہ مردہ  وہیل کے ساحل کی جانب آنے کی صورت میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کو آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں :