25 جنوری ، 2022
کراچی پولیس نے شہر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پرکراچی پولیس چیف نے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے شہر میں اسٹریٹ کرائم میں زیر حراست اور آئندہ گرفتار ملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانےکا حکم دیا ہے۔
میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے ملزمان کے نشے کی لت میں مبتلا ہونےکا پتہ لگایا جائےگا۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی بڑی تعداد نشےکی عادی ہے۔