Time 29 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی ائیر پورٹ سے 12 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے__فوٹو: جیو نیوز
اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے__فوٹو: جیو نیوز

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافروں عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے عملے نے کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

مزید خبریں :