Time 02 فروری ، 2022
پاکستان

'اٹارنی جنرل کا خط ماورائے قانون اور شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل ہے'

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کی جانب سے نواز  شریف کی وطن واپسی سے متعلق لکھے گئے خط پر جوابی خط لکھ دیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خط سے تاثر ملا کہ خط سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت معاملے پر خط لکھ کر توہین عدالت کی گئی۔

صدر مسلم لیگ ن نے اٹارنی جنرل کو جوابی خط میں یہ بھی لکھا کہ خط لکھتے ہوئے عدالتی حکم کو نظر انداز کیا گیا، آج بھی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے عدالت میں جمع کرائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے خط لکھا تھا۔

مزید خبریں :