Time 28 جنوری ، 2022
پاکستان

کوئی ثبوت نہیں کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں: اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں چاہتے، چاہتے ہیں کہ معاملہ عدالت میں جائے بغیر حل ہو جائے۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے خالد جاوید خان کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں جس کی بنیاد پر وہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔

سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے معاملے کو عدالت کے بجائے پارلیمنٹ میں لایا جائے تو وہاں اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :