Time 03 فروری ، 2022
پاکستان

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کو جیل میں موبائل فون کی سہولت حاصل ہونےکا انکشاف

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ اس کے پاس موبائل فون کی سہولت بھی موجود تھی جس سے وہ گاہے بگاہےکورٹ سمیت دیگر مقامات پر استفادہ کرتا تھا۔

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قرشی کے فرارکے معاملے کی تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہےکہ ذوہیب قریشی کے پاس قید میں موبائل فون کی سہولت موجود تھی۔

 ذرائع نے بتایا کہ ذوہیب قریشی عدالت سمیت مختلف مقامات سےلوگوں سے رابطے کرتا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ذوہیب قریشی کا کال ریکارڈ ڈیٹاحاصل کر لیا ہے اور جن افراد کو ذوہیب قریشی نے اپنے نمبر سےکالز کیں ان سے رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم  تاحال ذوہیب قریشی کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

ذوہیب قریشی فرار ہونے کے بعد کدھر فرار ہوا؟ تفتیشی حکام کے لیے یہ سوال چیلنج بن گیا ہے۔


مزید خبریں :