08 فروری ، 2022
چند دن پہلے ثقلین مشتاق کے پی سی بی سے استعفے کی خبریں آرہی تھیں لیکن اب کرکٹ بورڈنے انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ثقلین مشتاق کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے اور مستقل ہیڈ کوچ کا فیصلہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔
پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام پی ایس ایل معاملات میں مصروف رہے حالانکہ کئی ہفتے پہلے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کا اشتہار دے دیا گیا تھا لیکن ابھی تک نام شارٹ لسٹ نہیں ہوسکے ہیں اور انٹر ویو ہونا بھی ابھی باقی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں ثقلین کو ایک اور موقع دیا جائے گا جب کہ باقی ٹیم انتظامیہ وہی ہوگی، ثقلین مشتاق جو واپس انگلینڈ جانا چاہتے تھے اب مزید کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔