08 فروری ، 2022
آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور پاکستان سپر لیگ 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کی بارش پر دلچسپ تبصرہ پیش کیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسمِ سرما کی الوداعی بارش سے جہاں شہری خوش ہیں وہیں ایرن ہالینڈ نے بھی بارش پر تبصرہ کیا۔
ایرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بارش کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'کراچی رورہا ہے، کیونکہ ہم شہر چھوڑ کر جارہے ہیں'۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے، ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمز، کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے لاہور جانے کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔