غیر ملکی ایجنسی کیلئے حوالہ، ہنڈی اور فنڈنگ کے الزام میں گریڈ 19کا افسر گرفتار

وفاقی حساس ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کرکے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ افسر کو غیر ملکی انٹیلی ایجنسی کیلئے حوالہ، ہنڈی اورمقامی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پاکستان میں غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کیلئے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنےکے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور وفاقی حساس ادارے نے  مشترکہ کارروائی میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں گریڈ 19کے افسر کو گرفتارکر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارافسر کا نام سید وصال حیدر نقوی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ اس گینگ کے 13ملزمان کو مشترکہ کارروائی میں 27جنوری کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایماء پر کام کرتے تھے، ملزمان پاکستان حوالہ اورہنڈی کا کام کرنے کے علاوہ ان نیٹ ورکس کو امداد اوررقوم کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان گزشتہ سات سالوں سے پاکستان میں کام کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزمان اس دوران انتہائی بھاری رقوم کا حوالہ ہنڈی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :