ماضی کے عظیم کرکٹرز محمد برادران کے بڑے بھائی رئیس محمد انتقال کرگئے

ماضی کے عظیم کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح علالت کے بعد کراچی میں91سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر
ماضی کے عظیم کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح علالت کے بعد کراچی میں91سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر

ماضی کے عظیم کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح علالت کے بعد کراچی میں 91سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 ذرائع کے مطابق رئیس محمد کو شام کو کراچی کے علاقے  گلشن معمار قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے رئیس محمد ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے کھیلتے رہ گئے جبکہ ان  کے علاوہ تمام بھائیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ 

محمد برادران میں حنیف محمد کا چند سال پہلے کراچی میں انتقال ہوا تھا جبکہ مشتا ق محمد اور وزیر محمد برمنگھم اور صادق محمد کراچی میں رہتے ہیں۔

صادق محمد کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وہ پاکستان کرکٹ کی مشہور محمد فیملی کے دوسرے نمبر کے بھائی تھے۔

رئیس محمد نے دوشادیاں کیں اور ان کے 8 بچے ہیں جبکہ کے تین بیٹوں شاہد محمد،آصف محمد اور طارق محمد نے فرسٹ کلاس کر کٹ کھیلی۔

اس کے علاوہ رئیس محمدکے چار بھائیوں وزیر محمد،حنیف محمد،مشتا ق محمد اور صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمدنے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

رئیس محمددائیں ہاتھ سے بیٹنگ اورلیگ اسپین بولنگ کرتے تھے، انہوں نے 30 فرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 1344رنز بنائے اور 33 وکٹیں لیں۔

رئیس محمد نے 1954 میں بدقسمتی کی وجہ سے ٹیسٹ نہ کھیل سکے ، انہوں نے کیتھ ملر کی قیادت میں پاکستان آنے والی ایم سی سی کے خلاف کراچی جم خانہ میں 129 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ وہ اس میچ میں بھی شریک تھے جب قائد اعظم ٹرافی میں ان کے علاوہ دیگر دو بھائیوں حنیف محمد اور وزیر محمد نے بھی سنچریاں بنائیں۔

مزید خبریں :