Time 15 فروری ، 2022
پاکستان

7 سال قبل قتل ہونے والے وجہیہ سواتی کے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی

چنیوٹ میں 7 سال قبل قتل ہونے والے وجہیہ سواتی کے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی۔

پولیس نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ان کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

چنیوٹ پولیس نے مقامی عدالت میں ملزم کی حوالگی و سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی جس کے بعد چینوٹ پولیس نے سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کوگرفتار کیا گیا اور چنیوٹ پولیس تفتیش کیلئے ملزم رضوان حبیب کو لیکر چنیوٹ روانہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ چنیوٹ کےعلاقے چناب نگر میں ڈاکٹر مہدی علی کو 2014 میں قتل کیا گیا تھا اور وجیہہ سواتی کو ان کے دوسرے شوہر نے  16 اکتوبر کوہی قتل کردیا تھا، ملزم رضوان نے اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔

مزید خبریں :