16 فروری ، 2012
بھارتی میگا اسٹار شاہ رخ خان کے مطابق 2002ء کی فلم دیوداس میں کام کر کے انہوں نے بہت بڑی بیوقوفی کی تھی اور انہیں امید ہے وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ 1917ء میں لکھے گئے بنگالی ناول دیوداس پر مبنی کئی بالی ووڈ فلمیں بن چکی ہیں۔ 2009ء میں فلم کی ماڈرن ری میک سے قبل 2002ء میں اس ناول پر مبنی فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی رول نبھایا تھا، جس سے قبل یہی رول 1955ء کی اس فلم میں دلیپ کمار کے حصے میں آیا تھا۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ فلم کرنا ان کی بے وقوفی تھی کیونکہ دلیپ کمار جیسا انصاف اس رول سے کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔ 2002ء کی دیوداس سپر ہٹ ہوئی تھی تاہم کنگ خان کو نہیں لگتا کہ اس میں ان کی پرفارمنس دلیپ کمار کی پرفارمنس کے سامنے کچھ اہمیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 10سالوں میں وہ کافی میچور ہوئے ہیں اور دوبارہ ایسی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔