Time 20 فروری ، 2022
دنیا

سوئس سیکریٹس تحقیقات، قازقستان کے صدر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے، تحقیقاتی رپورٹ— فوٹو: او سی سی آر پی
قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے، تحقیقاتی رپورٹ— فوٹو: او سی سی آر پی

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔

او سی سی آر پی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں اور آمروں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

دنیا بھرکے جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کےسوئس بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات شامل ہیں اور یہ مجموعی طورپر18 ہزاربینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائی گئیں ہیں۔

او سی سی آرپی نے بتایا کہ 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

رپورٹس کے مطابق قازقستان کے صدر نے 1998 میں بطوروزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالرسوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جبکہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈزمیں آف شورکمپنیاں بنائیں، یہ اثاثے 50 لاکھ ڈالر کے  تھے۔

قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے۔

مزید خبریں :