پاکستان
Time 23 فروری ، 2022

اطہر متین قتل کیس کا ملزم بلوچستان سے گرفتار

کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین قتل کیس میں ایک ملزم کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کو بلوچستان اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار سے گرفتار کیا۔

بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو خضدار سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی میں کام کرنے والے سینئر صحافی اطہر متین کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آ رہے تھے۔

مزید خبریں :