Time 04 مارچ ، 2022
کھیل

ویڈیو: وہ لمحہ جب شین وارن نے ’بال آف دی سنچری‘ کرائی

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شین وارن کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین اسپنرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے یاد گار کیریئر میں اپنی جادوئی گیندوں سے سب کو حیران کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کی ایک گیند کو 'بال آف دی سنچری' کا نام دیا گیا؟

جی ہاں 4 جون 1993 کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں  مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں شین وارن نے  انگلش بیٹرمائیک گیٹنگ کو  اپنی حیران کن لیگ اسپن بولنگ سے بولڈ کیا۔

شین وارن کی گیند لیگ اسٹمپ پر گری جو حیران کن طور پر ٹرن ہوکر مائیک گیٹنگ کے بلے کو مس کرتی ہوئی آف اسٹمپ پر جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹر  بھی حیران رہ گئے۔

بعد ازاں اس گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


مزید خبریں :