سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دھچکا، بائیکاٹ کے باوجود اراکین نے ووٹ کاسٹ کر دیے

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی  سینیٹ نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رکن دیوان سچل اور کریم بخش گبول سندھ اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں :