Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
04 نومبر ، 2012

حال ہی میں جنم لینے والے ننھے کچھوؤں کی امریکا میں مقبولیت

حال ہی میں جنم لینے والے ننھے کچھوؤں کی امریکا میں مقبولیت

نیویارک. . . .این جی ٹی. . . امریکا کے ایک چڑیا گھر میں حال ہی میں جنم لینے والے ننھے کچھوے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک سکے کے حجم کے برابر یہ ننھے کچھوے ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا وزن صرف چند اونس ہے جبکہ مکمل طور پر بڑھ جانے کے بعد بھی یہ ننھے کچھوے صرف چھ سے آٹھ انچ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چند روز کے ان ننھے کچھوؤں کو30ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت پرچڑیا گھر میں مخصوص مقام پررکھا گیا ہے جو آج کل لوگوں کیلئے خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :