Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
04 نومبر ، 2012

امریکی شخص نے مختلف جانوروں کی 7ہزار کھوپڑیاں جمع کرلیں

امریکی شخص نے مختلف جانوروں کی 7ہزار کھوپڑیاں جمع کرلیں

سان فرانسسکو .. .این جی ٹی.. . ہر انسان کسی نہ کسی شوق میں مبتلا ہوتا ہے ،کوئی سیاحت کا شوقین ہے تو کوئی پرانے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا، ان سب میں ایک ایسا امریکی شخص بھی موجود ہے جس نے سات ہزار مختلف جانوروں کی کھوپڑیاں جمع کر لی ہیں۔امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایک ماہرِ حیاتیات نے کھوپڑیوں کے اس بڑے ذخیرے کو پانچ دہائیوں کی محنت کے بعد جمع کیا ہے جن کی تعداد اب ہزاروں تک پہنچ گئی ہے ۔زیرِ زمین قائم کردہ "بون پیلس" نامی اس کمرے میں رکھی کھوپڑیاں اس شخص نے دنیا کے کئی ممالک میں سفر کے دوران اکھٹی کی ہیں جنہیں وہ ناصرف انتہائی حفاظت سے رکھتا ہے بلکہ سائنسی تحقیق کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔

مزید خبریں :