Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات

اطلاعات کے مطابق دونوں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا— فوٹو: اسکرین گریب
اطلاعات کے مطابق دونوں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کرنےوالوں میں ترین گروپ کےفیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں عبرتناک شکست ہوگی،

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن سےکوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔

مزید خبریں :