پاکستان

پاکستان کا جے 10 سی بھارت کے فرانسیسی رافیل طیارے سے کتنا بہتر ہے؟

جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا تیز رفتار کم وزن جدید لڑاکا طیارہ ہے جو دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے— فوٹو: فائل
جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا تیز رفتار کم وزن جدید لڑاکا طیارہ ہے جو دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے— فوٹو: فائل 

پاکستان دفاعی شعبے میں اہم صلاحیتیں حاصل کررہا ہے اور پاک فضائیہ کی صلاحیت میں نمایاں اور ناقابل تسخیردفاعی اضافہ چین کا تیار کردہ جدید فائٹر طیارہ جے 10 سی ہے۔

جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا تیز رفتار کم وزن جدید لڑاکا طیارہ ہے جو دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے۔

جے 10 سی — فوٹو: پی اے ایف
جے 10 سی — فوٹو: پی اے ایف

چین کے فضائی ادارے چنگڈو کے تیار کردہ جے ٹین سی میں جدید ہتھیاروں، ایویانیکس نظام، کے ساتھ 6 ہزار کلوگرام وزن تک جنگی ہتھیارمیزائل ، بم اورفیول لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جنگی طیارہ ملٹی پل ٹارگٹس یعنی بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

جے ٹین سی، فائرکنٹرول ریڈار، لیزرگائیڈڈ بم اور میزائل سے لیس ہونے صلاحیت رکھتا ہے جو 250 کلومیٹر رینج میں کارروائی کرسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقوں شاہین میں اس طیارے کو خوب آزمایا جاچکا ہے۔

جے 10سی لڑاکا طیارے سمندری یا آبی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کے حصول سے بحیرہ عرب میں پاکستانی بحریہ کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔

رافیل اور جے 10سی میں تقابلی جائزہ

پاکستان اپنے روایتی حریف کی تیاریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ بھارت کے حال ہی میں خریدے گئے رافیل طیاروں کا جے ٹین سی سے مختصر تقابلی جائزہ لیں تو دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، امریکی طیارے ایف 35 میں بالکل ایسا ریڈار نصب ہے۔ 

بھارتی رافیل طیارے — فوٹو: بھارتی فضائیہ
بھارتی رافیل طیارے — فوٹو: بھارتی فضائیہ

اس کے ساتھ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب ہے اس کی رینج 200 کلومیٹر ہے۔

یہ جدید لڑاکا طیارہ فضا سے فضا، فضا سے زمین اور اینٹی شپ میزائل فائرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جے ٹین میں پی ایل 8 اور پی ایل 10 میڈیم رینج ریڈار گائیڈڈ میزائل اور پی ایل 12 اور پی ایل 15 ان گائیڈڈ لیزر بم استعمال کرنے کی صلاحیت موجودہے۔ 

یہ طیارہ فضا سے سطح زمین پر مار کرنے والے KD-88 اور YJ-91-A اینٹی شپ میزائل اور اینٹی ریڈی ایشن میزائل استعمال کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔ چین نے جے ٹین سی طیارے کو سیمی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی متعارف کرایا ہے

مزید خبریں :