پاکستان
Time 15 مارچ ، 2022

ترین گروپ کے ارکان کی اسمبلی اجلاسوں میں عدم شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ، قومی اسمبلی کے حالیہ 5 اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے، ذرائع— فوٹو: فائل
جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ، قومی اسمبلی کے حالیہ 5 اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے، ذرائع— فوٹو: فائل

لاہور : ترین گروپ کے ارکان کی اسمبلی اجلاسوں میں عدم شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ، قومی اسمبلی کے حالیہ 5 اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جن ایم این ایز نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی ان میں راجہ ریاض اور خواجہ شیراز سمیت دیگر ایم این ایز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں نہ آنے والے ارکان میں ایم  پی اے عمر آفتاب، نذیر بلوچ، امین چوہدری، افتخار گوندل، غلام  رسول سانگھا، قاسم لنگا، آصف مجید بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے ملاقات میں بھی ترین گروپ کے 7 ایم  پی ایز موجود تھے۔ 

دوسری جانب ترین گروپ کے 5 سے زائد ایم پی ایز وزیر اعلیٰ پنجاب سے مل کر ان پر اعتماد کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں فیصل جبوانہ، اسلم بھروانہ، عمرآفتاب اور خرم لغاری شامل ہیں۔

مزید خبریں :