خاتون نے منفرد طریقے سے لاٹری ٹکٹ منتخب کرکے کروڑوں روپے جیت لیے

وائلڈ ٹائم سپریم نامی لاٹری کو گزشتہ سال جون میں لانچ کیا گیا تھا اور اس سے اب تک مجموعی طور پر شہری37 ملین ڈالرز سے زیادہ رقم جیت چکے ہیں۔ —فوٹو: فائل
وائلڈ ٹائم سپریم نامی لاٹری کو گزشتہ سال جون میں لانچ کیا گیا تھا اور اس سے اب تک مجموعی طور پر شہری37 ملین ڈالرز سے زیادہ رقم جیت چکے ہیں۔ —فوٹو: فائل 

لاٹری ٹکٹ جتینے کیلئے لوگ کئی حربے استعمال کرتے ہیں کچھ افراد پرانی ٹکٹس کا جائزہ لیتے ہیں تو کوئی اپنے لکی نمبر کا انتخاب کرتا ہے تاہم امریکا میں ایک خاتون نے منفرد انداز میں لاٹری کا ٹکٹ منتخب کیا اور خوش قسمتی سے وہ انعام بھی جیت گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک 34 سالہ خاتون نے اپنے پسندیدہ رنگوں کا لاٹری ٹکٹ(Wild Time Supreme)منتخب کیا اور 5 لاکھ ڈالرز( یعنی 8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا انعام جیت لیا۔

خاتون نے حکام کو بتایا کہ اس نے  پہلے کبھی ٹکٹ نہیں خریدا  تاہم  اس نے اپنے پسندیدہ رنگ کے دو ٹکٹ خریدے۔

رپورٹس کے مطابق انعامی ٹکٹ گلابی، جامنی اور سلور رنگ کا تھا۔

خاتون نے مزید کہا کہ جب میں نے ٹکٹ اسکریچ کیا اور دیکھا میں جیت گئی ہوں تو میں پوری طرح حیران رہ گئی۔

دوسری جانب خاتون نے اپنی شناخت بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ انعامی رقم کو محفوظ کرے گی۔ 

واضح رہے کہ وائلڈ ٹائم سپریم نامی لاٹری کو  گزشتہ سال جون میں لانچ کیا گیا تھا اور اس سے اب تک مجموعی طور پر شہری37 ملین  ڈالرز سے زیادہ رقم جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :