04 نومبر ، 2012
لندن …کتے اور بلی کی لڑائیاں توآئے دن ہی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن ایسی انوکھی لڑا ئی آپ نے شائد ہی کہیں دیکھی ہو ۔ یہ بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں جگمگاتی تلوار تھام کر کتے سے لڑائی کرتا نظر آرہا ہے جبکہ کتے نے بھی اپنے منہ میں جگمگاتی ہوئی تلوار پکڑی ہوئی ہے لیکن درحقیقت یہ محض نظروں کا دھوکہ ہے۔ اس ویڈیو کو کمپیوٹرگرافکس کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ جیسے حقیقت میں یہ ننھا بچہ ہاتھوں میں تلوارتھامے کتے سے لڑ رہا ہولیکن نا توبچے کی ہاتھ میں کوئی تلوار ہے تا ہی کتے کے منہ میں کچھ موجود۔