پاکستان

کراچی میں خواتین سے زیورات چھیننے والا گروہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقوں ڈیفنس  اور کلفٹن میں عورتوں سے زیورات چھیننے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

 سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ رائے اعجاز احمد نے پریس کانفرنس میں ملزمان کے طریقہ واردات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ 

رائے اعجاز کے مطابق ایس پی کلفٹن امیر خسرو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے 3ملزمان جبران یاسین، وقاص حبیب اور انیس یوسف کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 20 تولہ سونا زیورات نقد رقم اور موبائل فون کے علاوہ پستول بھی برآمد ہوئے۔ 

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان خاص طور پر خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور ان سے زیورات لوٹ لیتے تھے، ملزمان ہفتے میں تین سے چار وارداتیں کرکے روپوش ہو جاتے تھے۔

 پولیس نے ملزمان کے خلاف شواہد کے طور پر مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی ہیں، ملزمان کے خلاف زیادہ تر مقدمات کلفٹن، بوٹ بیسن، گذری اور ڈیفنس تھانوں میں درج ہیں۔

مزید خبریں :