دلچسپ و عجیب
04 نومبر ، 2012

لندن: متروک پاور پلانٹ پر 4Dاثرات کی مدد سے لائٹ پراجیکشن کا مظاہرہ

لندن: متروک پاور پلانٹ پر 4Dاثرات کی مدد سے لائٹ پراجیکشن کا مظاہرہ

لندن …آجکل دنیا بھر میں 3Dاثرات کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے اور اسی لیے اب مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں بھی اکثر و بیشتر اپنے اشتہاروں کو شاہکار عمارتوں پر 3Dاثرات میں روشنی کے ذریعے نمایاں کرتی نظر آتی ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں لندن کے متروک شدہ بیٹر سی پاور پلانٹ کی عمارت پر دیکھنے کو ملاجہاں ایک کمپنی نے اپنے نئے نیٹ ورک کی تعارفی تقریب کے لیے پلانٹ کی چمنیوں پر 4Dلائٹ پراجیکشن کا سہارا لیا۔دیوہیکل چمنیوں اور انکے درمیانی حصے کو خوبصورتی سے استعمال میں لاتے ہوئے لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ مناظر تخلیق کیے گئے کے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

مزید خبریں :