04 نومبر ، 2012
نیروبی…کینیا کے نیشنل پارک میں پانی کے کنویں میں پھنسے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو ٹیم نے جیپ کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا ۔ہاتھی کا یہ بچہ اپنی ما ں کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور یہ کیچڑ سے بھرے اس کنویں میں جا گرا۔ اپنے بچے کو مصیبت میں دیکھ کر ہتھنی نے اس کو نکالنے کی سَر توڑ کو شش کی لیکن وزنی جسم اور پھسلن کے باعث اپنے بچے کو باہر نکال نہ سکی۔ہاتھی کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اس کی مدد کیلئے دو جیپوں کے ساتھ پارک میں پہنچ گئے جنھوں نے طویل جدوجہد کے بعد بچے کو رسی سے باندھ کر کامیابی سے باہر نکال لیا۔