Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

’میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا‘، خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر کا آئینے پر پیغام

خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس  اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھی/فوٹو سوشل میڈیا
خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس  اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھی/فوٹو سوشل میڈیا 

’ دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے ، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے‘ یہ آخری الفاظ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر اور دو بیٹیوں کی ماں میری روز کے ہیں جو انھوں نے خودکشی سے قبل شیشے پر تحر یرکیے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری روز نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کی اور خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر نے ڈریسنگ روم  کے شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام بھی درج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھیں۔

مبینہ خودکشی کے کیس کی تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد دوست نے کہا کہ روز کا شمار ضلع کے بہترین افسران میں ہوتا تھا تاہم روز کا خودکشی سے قبل واضح پیغام اس بات کا اشارہ ہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخر خودکشی کی۔

ایس ایس پی نے خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا روز کے شوہر لاہور میں مقیم ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں :