Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
05 نومبر ، 2012

دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینز بک میں شامل

دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینز بک میں شامل

نیو جر سی. . .این جی ٹی…دنیا کے سب سے چھو ٹے کام کرنے والے کتے کپ کیک کانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن میں شامل۔امریکی ریا ست نیو جر سی کے کپ کیک نامی کتے کو دنیاکا سب سے چھو ٹا کام کرنے والا کتا تسلیم کرلیا گیا ہے۔دوپونڈ وزن کے حامل کپ کیک نامی اس ننھے کتے کا قد صرف6اعشاریہ25انچ ہے جو ایک اسپتال میں معذور مریضوں کے لیے بحیثیت تھراپسٹ کام کرتاہے۔مختلف پروگرامز کے تحت اسکولز،اسپتالوں اور نرسنگ ہوم میں کام کرنے والے 6سالہ کپ کیک کا نام دنیا کے سب سے کم وزن و پست قامت کام کرنے والے کتے کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :