پاکستان

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پولیس کو پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کے ویڈیو ثبوت مل گئے

سندھ ہاؤس اسلام آباد  پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی چڑھائی کے کیس میں پولیس کو پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کے خلاف  ویڈیو ثبوت مل گئے۔

پولیس کو موصول ویڈیوز میں پی ٹی آئی ایم این ایز عطاء اللہ اور فہیم خان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ رہے ہیں، ایم این اے عطاء اللہ خود گیٹ پر چڑھ کر اسےگراتے ہوئےگر بھی گئے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق دونوں ایم این ایز کی ویڈیوز کو ثبوت میں شامل کر دیا ہے، پولیس دونوں ایم این ایز کے نام ایف آئی آر میں شامل کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر اسے توڑ  ڈالا  تھا اور  احاطے میں داخل ہوگئے تھے۔

بعد ازاں وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی سمیت 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

گذشتہ روز پولیس نے 13 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس میں  دونوں ایم این ایز کے نام شامل نہیں کیے تھے۔


مزید خبریں :