05 نومبر ، 2012
ایڈنبرگ .. این جی ٹی…اسکاٹ لینڈمیں چوروں سے ایک پر یشان حال کسان نے اپنی بھیڑوں کی چوری سے تنگ آکر انھیں محفو ظ رکھنے کیلئے ان پر نا رنجی رنگ کر دیاہے۔اس کسان کا کہنا ہے کہ اس کا بھیڑوں پر مشتمل ریوڑ جب بھی گھاس چرنے کھلے میدانوں میں جا تا ہے تو چور ا س کی بھیڑیں چرا کر ان کی اون کو مہنگے داموں با زار میں فروخت کر تے ہیں جس سے اسے نقصان پہنچتا ہے۔ تاہم اب اس نے اپنی تما م بھیڑوں کی شنا خت کیلئے ان پر نارنجی رنگ کر دیا ہے جس کی بدولت اب چور اس کی بھیڑوں کو چرانے کی ہمت نہیں کر تے اور دور تک ان رنگین بھیڑوں پر آسانی سے نظر بھی رکھتے ہیں۔