Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
05 نومبر ، 2012

بر طانیہ: پرندے کا ایک ہی سائیکلسٹ پر روزانہ حملہ

بر طانیہ: پرندے کا ایک ہی سائیکلسٹ پر روزانہ حملہ

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک غصیلے پرندے نے سرِ عام سائیکلسٹ پر حملہ کر کے اسے اپنی چونچ سے مارنا شروع کر دیا۔ حیرت انگیز طور پراس شخص کو روزانہ ہی اس سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے اس پرندے کے جارحانہ رویے کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ اس سائیکلسٹ سے پرندے کی ناراضگی کی وجہ تو معلوم نہیں لیکن اس شخص نے اپنی سائیکل کے آگے کیمرہ نصب کر کے اپنے اوپر کیے گئے اس پرندے کے حملے کو با لآخر ریکارڈ کر ہی لیاہے۔ یہ پرندہ ہوا میں اڑتے ہوئے سائیکلسٹ کے ہیلمٹ پر لگاتار چونچیں مارتا ہے جس کی اس رویے کی وجہ اب تک ایک سوالیہ نشان ہے۔ کہ یہ اس کی تفریح ہے یا غصہ۔

مزید خبریں :