21 مارچ ، 2022
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے سيكرٹرى جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسين ابراہيم طحٰہ اور صدر اسلامی بینک اسلام آباد پہنچ گئے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے چینی وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےاہم ملاقات کریں گے اور یوم پاکستان پرتینوں مسلح افواج کی مشترکا پریڈ میں شرکت کریں گے۔
خیال رہےکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔