Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

مائنس بزدار پر قائم ہیں، مخالفین من گھڑت خبریں چلوا رہے ہیں: ترین گروپ

وقت آنے پرجہانگیرترین کے حکم پرحتمی فیصلے کا اعلان کریں گے، رہنما جہانگیر ترین گروپ— فوٹو:فائل
وقت آنے پرجہانگیرترین کے حکم پرحتمی فیصلے کا اعلان کریں گے، رہنما جہانگیر ترین گروپ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ترین گروپ کے رہنما سلمان نعیم کا کہنا تھاکہ گروپ جہانگیر ترین کی سربراہی میں متحد ہے، ہمارےمخالفین گروپ کےخلاف من گھڑت خبریں چلوارہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ گروپ نے جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے، مائنس بزدار کے فیصلے پر قائم ہیں۔

سلمان نعیم کا کہنا تھاکہ حکومتی اوراپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے، وقت آنے پرجہانگیرترین کے حکم پرحتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :