پاکستان

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہو گا— فوٹو: فائل
اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہو گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل بنی گالا میں ہوگا ، اجلاس میں وفاقی وزراء اور  پارٹی رہنما شریک ہوں گے جس میں سیاسی صورتحال اور  تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط پر بریفنگ دی جائےگی، وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

مزید خبریں :